آج کا دن کیسا رہے گا؟ 1 نومبر 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشان دہی کررہے ہیں کہ آج آپ کی بے چینی بلاوجہ فساد کا سبب بن جائے گی۔ اپنی شعوری لگن اور عزائم میں دوسروں کو بھی شامل رکھیں ورنہ اکیلے محنت کرنا بہت مشکل ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ آرام و سکون کا خیال رکھیں ورنہ صحت کے معاملات بگڑ سکتے ہیں۔
ثور(Taurus)
آج ستاروں کے منفی اثرات کے باعث آج اپنے معمولات کی وجہ سے مقرر کردہ اہداف کی تکمیل میں ناکام رہیں گے جس کے باعث آپ کو اپنے سینیئر کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ایسے میں آپ کو بہت غصہ آئے گا لیکن بعد میں غلطی کا احساس کرکے خود کو سنبھال لیں گے۔
جوزا (Gemini)
آج قپنے ارد گرد موجود افراد سے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں ساتھ ہی اپنائیت کے جذبے کو بھی فروغ دیں جبکہ اس کے جواب میں ان کے حسد اور رقابت بھرے رویے سے پالا پڑے گا کیونکہ انہیں آپ کی کامیابی ایک آنکھ نہ بھائے گی۔
سرطان (Cancer)
آج مالی لین دین کے بارے میں وعدے پورے نہ ہونے کے باعث کسی خاتون سے تلخ کلامی کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ معاشی امور کا دباؤ بھی بدستور برقرار رہے گا اور اس کے باعث ذہنی دباؤ میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ آج کسی سے بھی بات کرتے وقت بہترین الفاظ کا چناؤ یقینی بنائیں۔
اسد (Leo)
آج ستاروں کی موجودہ ترتیب کی وجہ سے اپنے معمولات سے ہٹ کر بھی کچھ نہ کچھ کرنا چاہیں گے جس سے آپ میں تیزی اور جلد بازی کے جذبات پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج خود کو محتاط بناکر جلد بازی اور عجلت پسندی سے بچنے کی کوشش کریں۔
سنبلہ (Virgo)
آج ستاروں کی موجودہ پوزیشن کی وجہ سے آپ اپنی زندگی کی عمل ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے متحرک ہونے میں کامیاب نہ ہوسکیں گے جبکہ کسی پرانے دوست سے ملاقات ہونے کی بناء پر آپ کو کسی سیر وتفریح کے پروگرام میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے۔
میزان (Libra)
آج صبح سے ہی آپ اپنی بد مزاجی کی وجہ سے بہت زیادہ چڑچڑے اور جھگڑالو ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ کسی بھی غیر اہم یا معمولی سی بات پر غصے میں آکر اپنے تعلقات کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ آج اپنے اہم خاندانی امور کے بارے میں باہمی مشاورت کا سلسلہ ترک کردیں ورنہ غلط فیصلے مرتب ہوسکتے ہیں۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنی کمزور مالی حالت کی وجہ سے خفت کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ جبکہ یاد رکھیں کہ اگر مالی معاملات میں بگاڑ پیدا ہونا شروع ہوجائے تو کسی بھی طرح خود کو پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار ہونے سے بچائیں۔
قوس (Sagittarius)
آج ذہنی الجھاؤ کے ساتھ ساتھ معمول سے ہٹ کر آپ میں بیزاری کے جذبات بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ آج بنیادی وجوہات میں سب سے اہم چیز آپ کے منصوبوں میں پیدا ہونے والی تاخیر ہے۔ جس کا سبب آپ کے ناکافی مالی مسائل بھی ہوسکتے ہیں۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کے ستارے اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ آج دوسروں کے ساتھ باہمی اشتراک عمل کے بارے میں آپ کی جذباتی حالت غیر متوقع طور پر تبدیل ہوسکتی ہے جس کی بناء پر آپ کو اکھٹے کام کرنے میں خاصی الجھن محسوس ہوگی۔
دلو (Aquarius)
آج آپ میں پیدا شدہ تذبذب اور اپنے موجودہ حالات کے بیزاری کے عنصر کی وجہ سے آپ کے فیصلوں میں وہ استحکام نظر نہیں آئے گا کہ جس سے آپ دوسروں کو متاثر کرسکیں جبکہ ایسے وقت میں آپ کو تعاون اور مدد کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے۔
حوت (Pisces)
آج آپ کے معمولات میں پیدا ہونے والی خفیہ رکاوٹ کی وجہ سے آپ کا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا جس کے باعث منفی مزاج آپ میں بد مزاجی پیدا کرسکتے ہیں۔ ایسے میں اپنی شریک حیات کے ساتھ کسی بھی قسم کے طویل سفر کی منصوبہ بندی کرنا مناسب نہ ہوگا۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔