آج کا دن کیسا رہے گا؟ 8 نومبر 2017

شائع 08 نومبر 2017 05:12am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حمل(Arise)
آج آپ کے ستارے اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ آج آپ کسی ایسی کامیابی کے پیچھے ہوں گے جس کی وجہ سے کسی سفر کیلئے جانا لازم ہوسکتا ہے اور آپ کی خاص معقول رقم بھی خرچ ہوسکے گی۔ اس کی وجہ سے آپ کو مالی طور پر تو کوئی فائدہ نہ ہوگا لیکن آپ کی پیار بھری زندگی عروج پر پہنچ جائے گی۔

ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج اپنے رشتہ داروں یا قریبی افراد کے ساتھ بلاوجہ کی بحث و تکرار سے گریز کریں کیونکہ اس طرح سے آپ کی شخصیت کا منفی اثر آپ کو ازخود پریشان کرسکتا ہے۔ آج آپ کو دھوکا تو ملے گا لیکن بااعتماد دوست آپ کو سنبھال لیں گے۔

جوزا (Gemini)
آج ستاروں کے منفی اثرات کی وجہ سے صبح سے ہی آپ ذہنی الجھاؤ کا شکار ہوسکتے ہیں اس کی وجہ سے اپنے امور کی انجام دہی میں ہچکچاہٹ محسوس کریں گے۔ ایسے جذبات سامنے آنے سے بے چینی بھی ہوسکتی ہے اور اس کے اثرات سماجی تعلقات اور آپ کے مالی شعبے سے بہت زیادہ مرتب ہوسکتے ہیں۔

سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ آج آپ کو کسی بزرگ فرد کی جانب سے کاروبار میں شراکت داری کی پیشکش مل سکتی ہے اور یہ پیشکش مستقبل میں آپ کے لئے بے حد کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے اپنی شریک حیات سے مشورہ کئے بغیر کوئی فیصلہ نہ کریں۔

اسد (Leo)
آج ستارے آپ کے لئے تعاون بھری فضاؤں کی نوید نہیں سنا رہے کیونکہ آج آپ کو اپنے کاروباری حالات میں اپنے شریک کار کے عدم تعاون اور سخت رویے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سنبلہ (Virgo)

آج اپنے خاندانی مفادات کے حصول کے لئے آپ کو کسی کاروباری سفر کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ اپنے عملی اقدامات کے بارے میں بھی سوچنا ہوگا تاکہ کسی بھی ایک حتمی نتیجے پر پہنچا جاسکے۔ آج آپ کو معقول رقم بھی موصول ہوسکتی ہے۔

میزان (Libra)

آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج دوسروں سے متاثر ہوئے بغیر اپنے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرکے بہترین کامیابی کا حصول ممکن بنانے کا موقع مل سکے گا جبکہ اپنی نئی کاروباری سرگرمیوں کے باعث دوسروں سے آگے بھی نکل سکیں گے۔

عقرب (Scorpio)
دوسرے کیا کررہے ہیں آج اسے ذرا توجہ سے سنئے اور اس میں سے اپنے لئے فائدہ مند باتیں اپنانے کی کوشش کریں کیونکہ آپ غصے یا انتقامی کیفیات کی وجہ سے دوسروں کی خامیاں تلاش کرنے میں مصروف ہوسکتے ہیں جس سے آپ کا اپنا تشخص خراب ہوسکتا ہے۔

قوس (Sagittarius)

آج اپنے موجودہ مالی، معاشی اور جذباتی بحرانوں کے درمیان کوئی غیر متوقع کامیابی کو حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج حالات آپ کے لئے بے حد مددگار ہوں گے جبکہ ایسے حالات میں اپنے دوستوں کے سے متعلق اپنی سوچ کا واضح اظہار کرنے سے گریز کریں۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج بہت سی دلچسپ اور کسی حد تک حیران کن تبدیلیاں سامنے آنے سے آپ کو اطمینان اور سکون مل سکے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے پیار بھرے جذبوں کے بارے میں بھی کوئی اہم فیصلہ کرسکیں گے۔

دلو (Aquarius)

آج عوام الناس کی جانب سے آپ کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جاسکتا ہے اور آپ کی باتوں پر عمل درآمد بھی۔ آج آپ نئی سرمایہ کاری  کے لئے مستقبل کی منصوبہ بندی بھی کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے اہم معاملات کو نمٹانے کی کوششوں میں کامیابی بھی حاصل کرسکیں گے۔

حوت (Pisces)

آج آپ بہت سے معاملات میں مصروف ہوسکتے ہیں لیکن ان سب کے باوجود اپنے کام کے دوران آپ دوسروں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج خود کو پریشان کرنے کی کوئی بظاہر وجہ نہ ہوگی اسی لئے پرسکون اور بااعتماد رہنے کی کوشش کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔