آج کا دن کیسا رہے گا؟ 9 نومبر 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ کے ستارے اس بات کی طرف توجہ دلارہے ہیں کہ آج آپ اپنے مزاج کے اتار چڑھاؤ کا خاص خیال رکھیں اور بلاوجہ اشتعال میں نہ آئیں ورنہ بحث و تکرار کا راستہ کھل جائے گا۔ اس کی وجہ سے آپ میں اور آپ کی شریک حیات کے درمیان تلخی ہوسکتی ہے۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنارہے ہیں کہ آج اپنے آپ کو خوشگوار رکھنے کے لئے تیار رکھیں اس کی ابتدا آپ کے گھر سے بھی ہوسکتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کوئی ایسا فرد آپ کے ہاں تشریف لے آئے جو آپ کی حیثیت کے پیش نظر آپ کو حالات حاضرہ کی حقیقی تصویر دکھانا چاہے گا۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستارے اس بات کا مشورہ دے رہے ہیں کہ آج آپ معمول کے اخراجات پر کسی بھی طرح مشکل کو سر پر حاوی نہ کریں بلکہ اپنے بزرگوں کی ہدایات پر عمل کرکے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ آج خدشات اور اندیشوں سے خود کو بچائیں تاکہ توہمات سے بھی بچا جا سکے۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو بہت زیادہ محتاط رہنا ہوگا کیونکہ اگر آپ نے احتیاط نہ کی تو آپ کی اپنے پیاروں کے ساتھ جھڑپ ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ دوسروں سے بحث و تکرار سے گریز کریں اور لڑائی جھگڑے سے بچیں۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج اپنی مالی حالت کی کمزوری کے باعث آپ سخت قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اسے مدنظر رکھتے ہوئے بہتر ہوگا کہ فی الوقت آپ اپنی کاروباری سرگرمیوں کو روک دیں کیونکہ آج آپ سے ایسی غلطی ہوسکتی ہے جو قانونی الجھن میں بھی پھنسا سکتی ہے۔
سنبلہ (Virgo)
آج کچھ غیر متوقع حالات سامنے آنے کی وجہ سے آپ کا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا ایسے میں اپنے خاندانی روابط کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں کیونکہ ان میں کامیابی بھی مل سکتی ہے اور ممکنہ طور پر کسی عزیز کی جانب سے نئے کاروبار میں شمولیت کی پیشکش ہوسکتی ہے۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستارے اس بات کی طرف توجہ دلارہے ہیں کہ آج دوسروں کے بارے میں اپنی رائے کا برملا اظہار نہ کریں اور نہ ہی کسی قسم کی بحث و تکرار میں ملوث ہوں۔ اس بات پر بھی خاص توجہ دیں کہ اپنے موڈٖ کی خرابی کا غصہ دوسروں پر نہ اتاریں۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کو جہاں سے رقم کے حصول کی توقع تھی وہاں سے یہ حصول ممکن نہ ہو پائے گا یہ آپ کی الجھن میں اضافہ کرسکتا ہے۔ آج خود کو پرسکون اور متحمل مزاج بنانے کی کوشش کریں ورنہ کسی بھی قسم کی تلخی کے لئے خود کو مکمل تیار کرلیں۔
قوس (Sagittarius)
آج اپنے یاروں دوستوں یا کاروباری ساتھیوں کے ساتھ کسی تقریب میں شرکت سے گریز کریں کیونکہ آپ کا جارحانہ موڈ سب کو پریشان کرسکتا ہے جبکہ یہ ان کا موڈ خراب کرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے خدشات اور توہمات پر قابو پائیں اور اپنا لائحہ عمل ٹھیک کریں۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کے پاس کرنے والے بہت سے کام ہونے کی بنا پر آپ کو الجھن ہوسکتی ہے کہ کس کام کو پہلے کیا جائے اور کونسا کام آپ کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔ اس کا حل صرف یہی ہے کہ آپ حالات حاضرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ترجیحی فہرست بنا کر اس پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں۔
دلو (Aquarius)
آج اگر آپ نے اپنے لئے کسی نئی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رکھا ہوتو فی الحال اس کام سے باز رہیں کیونکہ اس کے حسب منشاء نتائج برآمد نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے آپ پر قابو رکھنا یا خود کو مثبت خیالات کا حامل بنانا نہایت ہی مشکل امر ثابت ہوگا۔
حوت (Pisces)
آج آپ کے ستارے بتارہے ہیں کہ آج موجودہ مالی حالات کے دباؤ کی وجہ سے آپ کو پریشانی لاحق ہوسکتی ہے۔ جبکہ آپ جذباتیت کی وجہ سے اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے سے بھی باز نہ آئیں گے۔ تاہم خود پر قابو پائیں کیونکہ آج کوئی قریبی فرد آپ کو مطلوبہ رقم ادھار دینے کا سوچ رہا ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔