خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں بارش اوربرفباری،لواری ٹاپ بند
خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے لواری ٹاپ بند ہوگئی، سردی کی شدت میں اضافے سے زلزلہ متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سوات، شانگلہ، چترال ، دیر اور غذر کے مختلف اضلاع میں بارش اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے، چترال میں برف باری سے لواری ٹاپ بند ہو گئی جس کے باعث سیکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس گئی ہیں، مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،برف باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے چترال کا صوبے کے دیگر اضلاع سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے،دوسری جانب سوات، شانگلہ، چترال، دیر اور غذر میں بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔