آج کا دن کیسا رہے گا؟ 12 دسمبر 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ کو اپنے کاروباری امور اور پیشہ وارانہ معاملات میں بہت سی کامیابیاں سمیٹنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ آپ کو اپنے گھریلو مسائل کو نمٹانے اور ذاتی سوچوں کو بروئے کار لانے کے لئے بھی تیار رہنا ہوگا۔ آج آپ کے اہل خانہ اور ان کے مشورے مددگار ثابت ہوں گے۔
ثور(Taurus)
آج بہت سے مسائل اور معاملات کو ایک ہی وقت میں اور ایک ساتھ نمٹانے میں آپ کو کامیابی نہ ہوسکے گی جس کے باعث آپ کے گھر میں کافی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ اگر آپ پرعزم رہے اور حقیقی خیالات کو بروئے کار لاسکے تو یقینی طور پر آپ کامیاب ہوسکیں گے۔
جوزا (Gemini)
آج اپنے معاملات کو حل کرنے کے لئے اپنی وجدانی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے دوستوں اور ساتھ کام کرنے والے افراد کی مدد اور عملی کوششوں سے بھی کامیابی کی راہیں ہموار کرسکیں گے۔ آج آپ اپنے عزیز و اقارت یا احباب کے ہاں جاسکتے ہیں۔
سرطان (Cancer)
آج اپنے سماجی اور ذاتی معاملات میں بہتری لانے کے لئے ممکنہ اقدامات کرسکیں گے جبکہ اپنے وجدان سے کام لے کر بھی بہتر نتائج کا حصول ممکن بنا سکیں گے۔ اگر کسی غیر متوقع کاروباری دورے پر جانا مجبوری بن جائے تو انکار مت کریں اور جی بھر کر فوائد سمیٹیں۔
اسد (Leo)
آج کا دن اپنے مستقبل کے لئے کاروباری منصوبے بنانے اور مختلف قسم کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کا آغاز کرنے کے لئے بہترین ثابت ہوگا۔ آج آپ معمول سے زیادہ حساس ہوں گے جس کی وجہ سے کچھ جوشیلے اور فوری فیصلے بھی کرسکتے ہیں۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کا جوش و جذباتیت آپ کی سماجی اور کاروباری کامیابیوں میں آپ کے مددگار ثابت ہوں گے جبکہ آپ کو ہر حال میں اس موافق وقت سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ اگر کسی غیر متوقع کاروباری دورے پر جانا پڑے تو ہچکچاہٹ چھوڑ کر ضرور جائیں اور معاملات کو نمٹانے کی کوشش کریں۔
میزان (Libra)
آج اپنے دوست احباب کے رویے سے آپ بہت آزردہ خاطر ہوسکیں گے اور ممکنہ طور پر کسی فرد کی جانب سے آپ کو دھوکہ بھی دیا جاسکتا ہے۔اپنے آپ کو دوسروں سے کسی بھی قسم کے ایسے وعدے کرنے سے بعض رکھیں جنہیں نبھانا آپ کے لئے ممکن نہ ہوسکے۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ بہت زیادہ پرامید ہوسکتے ہیں جبکہ آپ کی تصوراتی کیفیات بھی عروج پر ہونے کی وجہ سے آپ بہت جذباتی نظر آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی آپ اپنی مالی حالت کی کمزوری کے باعث کچھ پریشان بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ نئی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کرنے کےلئے آپ کے پاس مسائل کی کمی ہوگی۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کو اپنے طے شدہ معاملات انجام دینے میں کامیابی نہ مل سکے گی جس کی وجہ سے آپ کو اپنے اہم امور کو بھی ملتوی کرنا پڑے گا۔ آج آپ کی ملاقات اپنے اس پرانے دوست سے ہوسکتی ہے جو آپ کے ساتھ زیر تعلیم رہا ہوگا۔ اس کے ساتھ آپ کا وقت اچھا گزر سکے گا۔
جدی (Capricorn)
آج کچھ غیر متوقع معمالات رونما ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے طے شدہ شیڈول پر عمل کرنا ممکن نہ ہوگا۔ آج آپ کے کچھ رشتے دار دوسرے شہر سے آپ کو ملنے آسکتے ہیں۔ آپ کو حالات کی وجہ سے اپنے گھریلو معمالات کو سلجھانے کا موقع بھی مل سکے گا۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کو اپنے کاروباری امور کے علاوہ ذاتی زندگی میں بھی اہم تبدیلی لانے کی کوشش کرسکیں گے۔ اس معاملاے میں اپنی شریک حیات سے مشاورت کرکے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے آگے قدم بڑھا سکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے طے کردہ شیڈول پر عمل کرنے کی بھی کوشش کرسکیں گے۔
حوت (Pisces)
آج آپ کی تخلیقی صلاحیتیں آپ کو فنکارانہ سرگرمیوں کے لئے پرجوش اور سرگرم عمل کرسکیں گے۔ آج اگر کسی قسم کے نئے کاروباری اور پیشہ وارانہ امور کی شروعات کرنے کا موقع ملے تو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔