پشاورمیں کانگو سے متاثرہ خاتون دم توڑ گئی
پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو سے متاثرہ خاتون دم توڑ گئی، رواں سال کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد بارہ ہو گئی ہے،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں گزشتہ روز افغانستان سے تعلق رکھنے والی چھبیس سالہ خاتون پری گل میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی اور آج اسپتال میں دم توڑ گئی، رواں سال خیبر پختونخوا میں کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد بارہ ہوگئی ہے،اسپتال انتظامیہ کے مطابق گذشتہ دس ماہ کے دوران بتیس افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے پچیس افراد کا تعلق افغانستان جبکہ سات کا خیبر پختونخوا سے ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔