آج کا دن کیسا رہے گا؟ 16 جنوری 2018
حمل(Mar21-April19)
آج بہت سے امور آپ کے راستے کی دیوار بن سکتے ہیں اس لئے اپنے طے شدہ کاروباری دورے یا کسی سیر و تفریح کے منصوبے کو ملتوی کردیں۔ آج اپنے پیاروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ معاملات ناقابل واپسی ہوجائیں گے۔
ثور(April20-May20)
آج آپ کو انتہائی محتاط رہ کر اپنے معاملات کو سرانجام دینا ہوگا اور کسی بھی قسم کے جوشیلے اقدامات کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔ آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد آپ کے اپنے کام میں توجہ نہ لینے پر شاید برا بھلا کہیں جس کی وجہ سے آپ کو غصہ بھی آسکتا ہے۔
جوزا (May21-June21)
آج آپ کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں جبکہ آپ کے کسی رشتے دار کی بیماری کی خبر بھی آپ کو موصول ہوسکتی ہے۔ بعد دوپہر آپ کے کسی بزرگ کی جانب سے آپ کو کچھ حکمت کی باتیں بتائی جاسکتی ہیں جنہیں بروئے کار لا کر آپ اپنی ملی جلی سوچوں پر قابو پاسکتے ہیں۔
سرطان (June22-July22)
آج آپ کو دوسرے شہر سے آنے والے اپنے مہمانوں کی وجہ سے اپنا طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل کرنا پڑے گا۔ اگر ان مہمانوں کو آپ کی مدد کی ضرورت ہو تومکمل طور پر انہیں مدد فراہم کریں۔ اس کے علاوہ شام میں اپنے کسی قریبی فرد سے ناخوشگوار خبر کی توقع رکھ سکتے ہیں۔
اسد (July23-Aug22)
آج اپنے مالی معاملات اور اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے بہت بااعتماد اور پر عزم ہوں گے اور اپنے پرانے امور کو حل کرنے کی بھرپور کوشش بھی کر گزریں گے۔ اس کے علاوہ اگر کسی جگہ سے آپ کو کاروباری شراکت داری کی پیشکش موصول ہو تو بلا کسی عذر یا تذبذب اسے قبول کرلیں۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج اپنی غلطیوں کی وجہ سے کسی کاروبار میں مالی نقصان کا اندیشہ حقیقت بن کر سامنے آسکتا ہے اور خاصی بڑی رقم ضائع ہوسکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں آپ کا خون کھول اٹھے گا اور اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد اور اپنے پیاروں سے تلخ کلامی بھی ہوسکتی ہے۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج اپنے سینیئرز کی جانب سے اپنے کاروباری اور پیشہ وارانہ اہداف کی تکمیل میں ناکامی کی وجہ سے آپ کو ہدفِ تنقید بھی بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی پیار بھری زندگی میں پچھلے کئی دنوں سے چلنے والی ہلکی پھلکی گرمی سردی آج کسی بڑے طوفان کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج اپنے وعدوں کی تکمیل کی جانب توجہ دینے کی کوشش کریں اور اپنے اہم کاروباری معاہدوں کی تکمیل بروقت کرنے کی بھی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ اپنے وقت کا بہتر استعمال یقینی بنا کر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اور وقت کی جانب سے غفلت برت کر اپنے مالی نقصان کے علاوہ عزت بھی خراب کرسکتے ہیں۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج کچھ غیر متوقع حالات و واقعات کی وجہ سے آپ کو اپنے شدہ شیڈول پر عمل کرنا مشکل ہوجائے گا۔ آج آپ کو کسی بھی قسم کی نئی سرگرمیوں میں شرکت نہیں کرنی چاہیئے بلکہ کسی طرح کی شراکت داری کے بارے میں بھی سوچنا نہیں چاہیئے کیونکہ یہ مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ کا واسطہ بہت سے غیر متوقع اخراجات سے پڑسکتا ہے ایسے میں آپ کو اپنے دوستوں سے مدد لینا پڑے گی۔ تاہم اس طرح کے معاملات میں جھجکیں نہیں بلکہ اپنے معاملات کو زیر بحث لاکر ان کا آسان حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ شام میں آپ کو خاصی بڑی رقم موصول ہوسکتی ہے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنے آپ کو اس وقت تک متحرک نہ کریں جب تک کسی بات کو مکمل جزئیات کے ساتھ سمجھ نہ لیں۔ کیونکہ کسی بھی طرح کی غلط فہمی کی وجہ سے آپ اپنے کاروباری شراکت دار کے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کرسکتے ہیں۔ آج خود کو پرسکون رکھیں اور آرام سے گفتگو کریں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج اپنے کاروباری نقصان کی وجہ سے آپ غصے سے بھی بھرے ہوں گے اور پریشان بھی ہوں گے۔ اپنا غصہ اپنے اہل خانہ پر ہرگز اتارنے کی کوشش نہ کریں۔ آج آپ کو اپنی شریک حیات کی جانب سے نہ صرف حوصلہ مل سکے گا بلکہ ساتھ ہی بہت سے کارآمد مشورے بھی مل سکیں گے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔