آج کی ریسیپی : چکن چپلی کباب
اجزاء
چکن کاقیمہ 500 گرام
نمک حسبِ ذائقہ
انار دانہ کُٹا ہوا 1 چائے کاچمچ
ثابت زیرہ 1چائے کاچمچ
مکئی کا آٹا 3 کھانے کے چمچ
انڈا 1عدد
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کاچمچ
زیرہ کُٹاہوا 1 چائے کاچمچ
دھنیا کُٹاہوا 1چائے کاچمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی 1چائے کاچمچ
پیاز چوپ کی ہوئی 1عدد
سبز مرچ چاپ کی ہوئی 2عدد
سبز دھنیا چاپ کیا ہوا 5 گرام
ادرک چاپ کی ہوئی 5 گرام
پودینہ چاپ کیا ہوا 5 گرام
ٹماٹر 2عدد
کھانے کا تیل فرائی کرنے کے لیے
ترکیب
ایک باؤل میں چکن کا قیمہ ڈالیں اور اس میں نمک، انا ر دانہ ، ثابت زیرہ ، مکئی کا آٹا ، انڈا ، گرم مصالحہ پاؤڈر، زیرہ کُٹا ہوا ، دھنیا کُٹا ہوا، لال مرچ کُٹی ہوئی ،پیاز، سبز مرچ ، سبز دھنیا ، ادرک اورپودینہ ڈا ل کر اچھی طرح ملائیں اور کباب بنالیں ۔
ٹماٹر کو سلائس کی شکل مین کاٹ لیں۔
اب کبابوں پر ٹماٹر کے سلائس رکھ کرتوے پر گولڈن براؤن ہونے تک شیلو فرائی کریں۔
آپکے مزیدار چکن چپلی کباب تیار ہیں ۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔