لاہور ائیرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا طیارے حادثے سے بچ گیا

شائع 03 نومبر 2015 08:36am

shaeen-air-line-ho-1

لاہور ائیرپورٹ پر کراچی سے لاہور آنے والے نجی ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا۔دوران لینڈنگ ٹائر پھٹنے سے جہاز رن وے سے اتر گیا۔حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر صبح نو بجے کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز پی کے ایک سو بیالیس کا ٹائر لینڈنگ کے دوران پھٹ گیا۔اور جہاز کا لینڈنگ گئیر بھی ٹوٹ گیا۔جس کے باعث جہاز رن وے سے اتر کر کچے علاقے میں چلا گیا۔ترجمان کے مطابق جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔تاہم واقعے کے فوری بعد سول ایوی ایشن اور دیگر امدادی ٹیمیں معائنے کیلئے موقع پر پہنچ گئیں۔واضح رہے کہ آج صبح کراچی سے لاہور پہنچنے والی نجی ائیرلائنز کی پرواز میں ایک سو بارہ مسافر سوار تھے۔