آج کا دن کیسا رہے گا؟ 7 فروری 2018

شائع 07 فروری 2018 05:35am

Today1

حمل(Mar21-April19)
آج نئے حالات کے مطابق بہت سے افراد آپ کی ہدایات اور مشوروں کے حصول کے لئے خود کو نڈھال کرلیں گے جبکہ آپ کا رویہ سب کے لئے ایک جیسا ہی رہے گا۔ آج کئی افراد آپ کے مشوروں پر عمل کرکے کامیاب ہوسکیں گے جس کی وجہ سے وہ آپ کی تعریف میں رطب السان ہوں گے۔

ثور(April20-May20)

آج کسی تجربہ کار فرد سے رابطہ بحال ہونے سے بہت سی کاروباری باتیں معلوم ہونے سے آپ کے تجربے میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔ آج آپ کسی ایسے کاروبری دورے کو ترجیح دیں گے جس سے آپ کے ذاتی مفادات وابستہ ہیں اس کے علاوہ اس دورے کی وجہ سے آپ کو اپنے جذباتی تعلقات میں مدد مل سکے گی۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو بخوبی نبھاسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے التواء کا شکار معاملات کو بھی تکمیل کی حد تک لے جانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ آپ کی قرابت دارے کے رشتے مزید مضبوط ہوسکیں گے جس کی وجہ سے آج آپ بہت ہی اچھے موڈ میں ہوں گے۔

 سرطان (June22-July22)

آپ آج اپنے پیار محبت کے جذباتی تعلقات کے بارے میں اہم فیصلہ کرنے کی کوشش کرسکیں گے لیکن چند مفادات کی وجہ سے شک و شبہ کا شکار ہوجائیں گے جنہیں دور کرنے کے لئے دیری لگ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اپنی چھٹی حس پر اعتماد کرنے میں دیر نہ کریں۔

 اسد (July23-Aug22)

آج آپ کو ستاروں کے منفی اثرات والی کیفیات کا مزہ چکھنا ہوگا۔ اگر آپ حقیقت پسندی سے کام لیں گے تو یقینی چور پر اپنے پیاروں کے بارے میں محتاط ہوسکیں گے اور امید ہے کہ اپنے خلاف تیار کی جانے والی سازش کا بھانڈا پھوٹنے سے قبل ہی آپ کو حالات کا ادراک ہوجائے گا۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج سے کچھ عرصہ قبل شروع کئے گئے کام کے نتائج عملی شکل میں سامنے آنے سے آپ کے مستقبل کے کئی منصوبوں میں جان پڑجائے گی۔ جس کی وجہ سے آپ کے مالی منصوبوں کی جانب سے تسلی بخش صورتحال سامنے آسکے گی اور اس کے بعد ہی کامیابی مل سکے گی۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج ستاروں کے تلخی بھرے اثرات کے درمیان آپ بہت سی نئی ذمہ داریاں اٹھانے کے لئے تیار ہوں گے جبکہ آپ کی فنکارانہ صلاحیتیں مکمل عروج پر ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے وجہ افتخار بن سکیں گی۔ آپ اپنی ساکھ اور سماجی حیثیت میں اضافہ کرکے اپنے مستقبل کو تابناک بنا سکیں گے۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج کے معاون وقت سے فائدہ اٹھا کر اپنے خاندانی مسائل اور الجھنوں کو باآسانی حل کرسکیں گے۔ ساتھ ہی اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کی جانب سے بہت سے فوائد حاصل ہوسکیں گے جبکہ آپ کی محنت اور پرانے شروع کئے گئے منصوبوں سے بھی مالی فوائد حاصل ہوسکیں گے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ نے اپنے بارے میں جو طے کررکھا ہے اسے منزل تک پہنچانے کی کوشش کریں کیونکہ اپنی مصروفیت میں آپ کو بہت سی باتیں بھول جانے سے سب کچھ غلط ملط ہوجائے گا۔ لیکن اپے عزم اور ارادے سے کام لے کر سب کچھ ٹھیک کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج بہت پرامیدی کے عالم میں آپ کسی نئے کاروباری ہدف کے حصول میں مصروف ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ اگر کسی بھی معاملاے میں آپ کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑے تو اپنے کسی بزرگ سے مشاورت کرکے نہ صرف یہ کہ خود کو بچانے کی کوشش کریں بلکہ دوسروں کو بھی راہنمائی فراہم کریں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج کچھ نئے معاہدات پر دستخط کرنے یا نئے کاروباری منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے ایک بہترین وقت ہے۔ خود کو تحمل مزاجی کے ہتھیار سے کام مزین کرنا ہوگا کیونکہ اس کا کوئی توڑ نہیں ہے۔ لیکن ان سب باتوں کے فوری نتائج کے لئے خود کو جذباتی مت بنائیں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج اگر آپ کو ہنگامی طور پر کہیں جانے کا موقع ملے تو اس میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ مت کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس میں شامل کرلیں۔ یقینی طور پر آپ کو اپنی محبت بھری زندگی پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے شراکت دار آپ کے ساتھ مخلص نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو دھوکا دے سکتے ہیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔