ماضی کا واقعہ جسے سن کر شہبازشریف کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

شائع 18 جولائ 2018 08:09am

Untitled-1

پاکستانی اداکار شفقت چیمہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کے بہت بڑے مداح ہیں۔

اس ویڈیو پیغام میں ماضی کا ایک واقعہ سناتے ہوئے شفقت چیمہ نے کہا کہ میں فلم ایکٹر ہوں لیکن میں قرآن مجید کا حافظ اور قاری بھی ہوں ، ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اس زبان سے کبھی جھوٹ نہ نکلے ، ن لیگ ہمارے دل میں بسی ہوئی ہے ۔ شفقت چیمہ نے پنجاب کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ (جم دیاں سولاں کے دے منہ تکھے ہوندے نے ) میں اس وقت کی بات کررہ اہوں جب میاں شریف کا ایک چھوٹا سا مدرسہ تھا جس کانام جامعہ نعمیہ تھا اور میں اس کا طالب علم تھا ، اس وقت میں میاں شریف کی برف کی فیکٹری میں بھی جایاکرتا تھا ۔

ایک وقت آیا جب میاں شریف نے اتفاق فاؤنڈری کھولی تو جب اس کا افتتاح ہوا تو میں وہاں تلاوت کرنے کیلئے گیا، میں نے دیکھا کہ نوازشریف اور شہباز شریف سب خادموں کی طرح کام کر رہے ہیں، اس وقت بہت اچھا اہتمام کیا گیا اور سب حافظوں کو چاولوں پر دیسی مرغی ڈال کر دی جارہی تھی،  لیکن میں وہ واحد حافظ تھا جس کی تھالی میں خالی چاول تھے، ایک صاحب میرے پاس آئے اور کہا کہ کیا ہوا قاری صاحب کہ خالی چاول کھا رہے ہیں اور میں بات کرنے والا ہی تھا کہ وہ کہنے لگے میں آتا ہوں ۔

میں نے دیکھا تو وہ میاں شہباز شریف تھے، وہ ایک مرغی لے کر آئے اور کہنے لگے کہ  ہ تمام قاری اکیلے اکیلے ہی مرغی کھا رہے ہیں اورحافظ صاحب آپ آجاﺅ ہمارے ساتھ کھائیں ، میں وہی حافظ ہوں، میں نے آپ کے ساتھ کھانا کھایا تو میری آنکھوں میں آنسو آ گئے ، آپ نے پورے پنجاب کو کہکشاں بنا دیاہے ، میرا لاہور آپ نے ایک چاند بنا دیا ہے اور اردگرد کے شہر کہکشاں ہیں ، لوگ تو کہتے رہتے ہیں لیکن میں آپ کے بارے میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہم دل و جان کے ساتھ آپ کے ساتھ ہیں۔