آج کا دن کیسا رہے گا؟ 31 جولائی 2018

شائع 31 جولائ 2018 05:11am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کے دن کی ابتدا ہی اپنے سینیئر افراد کے ساتھ کسی ملاقات سے ہوگی جس میں آپ اپنے مجوزہ کاروباری دورے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے لیکن بات بحث و تکرار سے بڑھ کر تلخی تک بھی جاسکتی ہے اور اگر ایسا موقع آگیا تو آپ کو اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑے گا۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کسی قسم کی غلط فہمی کا شکار ہوکر اپنے تعلقات اپنے شراکت دار سے خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں اور اگر بات بڑھ گئی تو یہ سلسلہ ٹوٹ بھی سکتا ہے۔ یاد رکھیں ان تمام معاملات میں آپ کی گفتگو اہم کردار ادا کرسکے گی۔

(May21-June21) جوزا

آج کچھ غیر متوقع حالات و واقعات سامنے آنے سے آپ کے لئے اپنے طے شدہ شیڈول پر عمل کرنا ممکن نہ رہے گا۔ آپ کو اپنے نئے کاروبار سے کچھ زیادہ توقعات وابستہ نہیں رکھنی چاہئیں کیونکہ اس کاروبار کے حتمی نتائج آپ کی توقعات کے بالکل برعکس بھی ہوسکتے ہیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کسی ایسے کاروبار کا آغاز کرسکیں گے جس میں آپ کو کامیابی اور مالی مفادات کا حصول باآسانی ممکن ہوسکے گا لیکن اپنے فائدے کے لئے آپ کو اپنے ارد گرد موجود افراد کے بارے میں اپنی تنقیدی سوچ اور تبصروں سے گریز کرنا ہوگا ورنہ مطلوبہ تعاون حاصل کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کو کسی رشتہ دار کی بات پر بلاوجہ غصہ آسکتا ہے کیونکہ اس نے آپ سے کسی مالی مدد کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کرنے میں وہ ناکام رہا ہے اور آپ کے کئی کام یا منصوبے اسی وجہ سے ادھورے رہ گئے ہیں لیکن اس پر تاسف کا اظہار اور مطعون کرنے سے گریز کریں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کی پچھلے کافی عرے سے جاری جدوجہد کے بارے میں آپ کے سینیئرز بھی آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے کیونکہ یہ نتائج سامنے آنے سے انہیں بھی آپ کی کارکردگی کے بارے میں یقین آجائے گا۔ آج دوست احباب سے ملاقات کرنے یا سیر و تفریح کے منصوبے نہیں بنانے چاہئیں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کو اپنی فضول خرچی کی عادت پر قابو پانا ہوگا ورنہ اپنی شریک حیات سے غیر ضروری اشیاء کی خریداری کی وجہ سے جھگڑا ہوسکتا ہے۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور کسی قسم کی جلی کٹی سنانے کی بجائے اپنی غلطیوں یا خامیوں کو سمجھیں اور حقیقت پسندی کا ثبوت دیں۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران آپ کو کسی اسکینڈل کا سامنا کرنا پڑے گا جو کسی ساتھی کی جانب سے پھیلائی گئی افواہ کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا کیونکہ باہمی طور پر جنم لینے والی غلط فہمی جلد ہی دور ہوسکے گی اور حالات سازگار ہوجائیں گے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اپنے موجودہ فرائض کی انجام دہی کے دوران کچھ انجانی رکاوٹیں سامنے آنے سے آپ کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے بچنے کے لئے آپ کو اپنی ذہنی الجھنوں سے دور رہنا ہوگا۔ آج آپ کے پاس کرنے کو بہت سے کام ہوں گے اور ان کی انجام دہی آپ کو دوسروں کی مدد کے بغیر کرنی ہوگی۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج اگر آپ کے لئے ممکن ہو تو کسی بھی قسم کی ڈرائیونگ کرنے سے حتی الامکان گریز کریں کیونکہ آپ کے لئے کسی حادثے کا شکار ہونا بعید از قیاس نہیں ہے۔ اصل میں آپ کو معمول سے بچ کر محتاط رہنا ہوگا ورنہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا بے احتیاطی کی وجہ سے کوئی غلطہ ہونے سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو اچانک ہی کسی کاروباری دورے پر جانے کی تیاری کرنی ہوگی جس سے آپ کی شریک حیات کو کافی ذہنی الجھاؤ محسوس ہوسکتا ہے اور وہ آپ سے خفا بھی ہوسکتی ہے کیونکہ اس کے نقطہ نظر کے مطابق آپ کے لئے موجودہ حالات بہتر نہیں اور توقع کے مطابق نتائج کا حصول بھی مشکل ہوگا۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو اپنے جوشیلے پن اور جذباتیت پر قابو پانا ہوگا ورنہ اپنے سینیئرز کے ساتھ بحث و تکرار میں ملوث ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے معاملات پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔ خود کو محتاط بناتے ہوئے معاملات کو آگے بڑھائیں اور صرف اپنے فرائض کی ادائیگی تک ہی محدود رہیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔