آج کا دن کیسا رہے گا؟ 13 اگست 2018
حمل (Mar21-April19)
آج آپ کو اپنے وجدان پر مکمل اعتماد برقرار رکھتے ہوئے موجودہ حالات سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیئے، اس کے علاوہ اپنے امور کی انجام دہی میں مکمل توجہ اور اپنی صلاحیتوں کا برمحل استعمال یقینی بنانے کی کوشش کریں تاکہ منزل کا حصول اپنے طے شدہ منصوبوں کے مطابق کرسکیں۔
ثور (April20-May20)
آج آپ کو اپنی صحت کے معاملات پر خاص توجہ دینا ہوگی اور اگر کہیں کسی جگہ کوئی مشکل سامنے آجائے تو اس سے گھبرانا نہیں ہے کیونکہ یہ سب وقتی اثرات ہیں جو جلد ہی دور ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ آج کہیں سے رقم کے حصول میں کامیابی ہوسکتی ہے جس سے آپ کے گھر کا بجٹ بہتر ہوسکتا ہے۔
(May21-June21) جوزا
آج آپ کی مصروفیات میں خاصا اضافہ ہونے کی بناء پر آپ کے معاملات میں قدرتی طور پر تیزی پیدا ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ اپنے دوستوں سے لاتعلق ہوجائیں گے۔ یہاں تک کہ آپ کو اپنے گھر والوں کو نظر انداز کئے جانے کا شکوہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔
(June22-July22) سرطان
آج اپنے کسی کاروباری منصوبے میں ناکامی کی اطلاع ملنے پر آپ غصے سے بھرے ہوئے اور جھنجلاہٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ لیکن ایک بات کو ذہن نشین کرلیں کہ یہ سارا غصہ آپ کو اپنے اہل خانہ یا خاندان کے افراد پر نہیں اتارنا چاہیئے ورنہ بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
(July23-Aug22) اسد
آج اپنی ملازمتی یا کاروباری سرگرمیوں میں شدت پیدا ہونے کی وجہ سے آپ کے ہر کام میں جلدی اور تیزی کا عنصر شامل ہوجائے گا جس کی وجہ سے آپ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ آج کسی قریبی دوست کی بیماری کی خبر سن سکتے ہیں لیکن آپ کو پریشان ہونے کے بجائے اس سے ملنے کے جتن کرنے چاہئیں۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج آپ کو اپنے طویل اوقات کار کے بارے میں اپنے گھر والوں کو مطمئن کرنا ہوگا اور ان کی تشویش کو ختم کرنا ہوگا اس کے بعد ہی نئے منصوبے بنانے کی تیاری شروع کرسکیں گے۔ اپنے منصوبوں کو اس طرح سے ترتیب دیں کہ آپ اپنے اہم امور کو بروقت مکمل کرنے میں کامیابی حاصل کرسکیں۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج آپ کی شریک حیات یا پیاروں کو آپ سے شکایت پیدا ہوسکتی ہے کہ آپ انہیں نظر انداز کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اپنے کاروبار کو زیادہ سے زیادہ وقت دے رہے ہیں جبکہ اس شکوے پر آپ کی جانب سے جذباتیت کا طوفان کھڑا کیا جاسکتا ہے اور خوب توتکار ہوسکتی ہے۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج آپ کو اپنے قانونی معاملات کے بارے میں کوئی نیا انداز اختیار کرنا ہوگا تاکہ اپنے معاملات کو خود سے ہی سمجھ کر آگے بڑھ سکیں۔ اس کے علاوہ آج وراثتی امور کے بارے میں کوئی اہم خبر ملنے سے آپ کا طے شدہ شیڈول کافی حد تک تبدیل ہوسکتا ہے۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ میں بے چینی اور انجانے غصے بھرے جذبات پیدا ہونے کی وجہ سے ہر ایک کام میں جلد بازی اور تیزی پیدا ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے اپنے کاموں کے بارے میں جھنجلاہٹ کی کیفیات بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج دوسروں کے ساتھ باہمی لین دین میں چھائی ہوئی بد دلی اور بیزاری کا عنصر آپ کو غصیلا اور پرجوش بنا سکتا ہے، اس کے علاوہ اگر کسی نے آپ کو سمجھنے کی کوشش کی تو اس میں آپ کی بھلائی کا عنصر شامل ہونے کے باوجود آپ کے لئے اس کے فوائد کا حصول ممکن نہ ہوسکے گا۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنے قریبی افراد کے ساتھ باہمی تعلقات میں پیدا ہونے والی خلیج کو پاٹنے کی کوشش کامیاب ہوسکتی ہے۔ اپنا وقت اپنے دوستوں کی معیت میں گزارنے کی کوشش کریں، ایسے میں آپ کو موقع مل سکے گا کہ پرانی باتوں، یادوں اور واقعات کو دوبارہ تازہ کرسکیں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج اپنے پیاروں سے ملاقات کے لئے تڑپنے والے دل کو پرسکون کرنے کے لئے اپنی اناء کے خول سے باہر نکلیں اور کھلے دل کے ساتھ اپنے پیاروں کے گلے میں جھول جائیں۔ ایسا کرنے سے تمام شکوے اور رنجشیں ختم کرنے میں کوئی قصر باقی نہ رہنے دیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔