شارجہ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا

شائع 05 نومبر 2015 06:56am

sharja-test-ho-1

شارجہ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ دوسوچوراسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے دو کھلاڑی آوٴٹ ہوگئے۔ کھیل کے آخری روز مہمان ٹیم کو جیت کیلئے دوسواڑتیس رنز جبکہ پاکستان کو آٹھ وکٹیں درکارہیں۔ٹیسٹ کے چوتھے روز۔ پاکستان نیدوسری اننگز ایک سو چھیالیس رنز تین کھلاڑی آوٴٹ سے آگے بڑھائی۔محمد حفیظ نے تین رنز بنا کر کیرئیر کی نویں اورانگلینڈ کیخلاف پہلی سنچری اسکورکی،پروفیسر کی اننگز کو ایک سو اکیاون رنز پر بریک لگ گئی۔اسدشفیق چھیالیس، مصباح الحق اڑتیس اور سرفرازاحمد نے چھتیس رنز بنا کرٹیم کی پوزیشن مستحکم کی،پاکستان کی دوسری اننگزتین سو پچپن رنزپرسمٹ گئی۔اسٹو ر ٹ براڈ نے تین وکٹیں لیں۔ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کے چونتیس رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ معین علی بائیس اور این بیل بغیر کوئی رن بنائے شعیب ملک کا شکار بنے۔