Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
28 Shawwal 1445  

مانچسٹر ایئرپورٹ پر وسیم اکرم سے ناروا سلوک

اپ ڈیٹ 23 جولائ 2019 02:27pm

wasimimageee

سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کے ساتھ مانچسٹر ائیرپورٹ پر ناروا سلوک ہوا ہے۔

ائیرپورٹ کا عملہ وسیم اکرم کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آیا، وسیم اکرم نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری "انسولین" کو حفاظتی پاؤچ سے نکال کرپلاسٹک بیگ میں رکھنے پرمجبورکیا گیا۔

وسیم اکرم کہتے ہیں پوری دنیا میں سفر کرتا ہوں، لیکن اتنا پریشان کبھی نہیں کیا گیا۔ وسیم اکرم کی ٹویٹ کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔

سابق کپتان نے ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے رابطہ کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا اور واقعے سے متعلق رابطے میں رہنے کی یقین دہانی کروائی۔


Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div