چوہدری پرویزالٰہی کی فضل الرحمان سے ملاقات،آرمی ایکٹ کے امورپرمشاورت

اپ ڈیٹ 06 جنوری 2020 06:17am
فائل فوٹو

اسلام آباد:اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،ملاقات میں آرمی ایکٹ کے امورپرمشاورت کی گئی۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی ایکٹ کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری بردارن کی مولانا فضل الرحمان سے یہ رات گئے دوسری ملاقات ہے۔

ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرہوئی،جس کے دوران دیگرسیاسی امورپربھی غورکیا گیا ہے۔