قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس آج ہوگا
فائل فوٹواسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس آج ہوگا، کمیٹی آرمی ، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترمیمی بل پر غور کرے گی، بل کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق سیکریٹری قومی اسمبلی نے قواعد و ضوابط کے حوالے سے 3جنوری کے اجلاس پر اعتراضات اٹھائے تھے۔
چیئرمین کمیٹی امجد نیازی کی غیر موجودگی پر جمیل احمد خان نے اجلاس کی صدارت کی تھی تاہم جمیل احمد خان کو قواعد کے تحت عبوری چیئرمین نہیں بنایا گیا تھا،3جنوری کے اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برا ئے دفاع کے اراکین بھی شریک ہوئے تھے مگر انہیں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر ووٹ کا حق نہیں دیا گیا۔
قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کا نیا اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس کے 2حصے ہیں،ڈیڑھ بجے سے 3بجے تک کمیٹی چھاؤنیوں میں سیلز ٹیکس سمیت سائبر کرائم ایکٹ پر غور کرے گی۔
کمیٹی اجلاس کا دوسرا حصہ 3بجے شروع ہوگا جس میں سروسز ایکٹس میں ترامیم پر غور کیا جائے گا، کمیٹی اجلاس کا دوسرا حصہ ان کیمرا ہوگا۔
یاد رہے کہ 3جنوری کو ہونے والا کمیٹی کا اجلاس کالعدم قرار دے دیا گیا ہے، کمیٹی نے پاکستانی آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دی تھی۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔