پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے
فائل فوٹولاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں، جس کے بعد سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔
انجوائے منٹ کے دن ختم ہوئے ،موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔
رم جھم میں اسکول داخل ہوتے بچے پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے دوستوں سے ملنے میں مصروف ہیں اور چھٹیوں کا احوال بتانے کے ساتھ امتحانات کے لیے بھی فکر مند ہیں۔
تعلیمی اداروں میں نظم وضبط کو بہتر بنانے کے لیے اساتذہ بھی فرائض سرانجام دے رہی ہیں، کہتی ہیں والدین بچوں کو اسکول ضرور بھیجیں،سرد موسم میں بھی چھٹی نہ کروائیں۔
پہلے روز بارش کے باعث سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں حاضری معمول سے کم رہی۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔