وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کایبنہ کا اجلاس کل ہوگا
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کایبنہ کا اجلاس کل ہوگا، خطے کی مجموعی اور ملکی صورتحال پرغور کیا جائے گا،10نکاتی ایجنڈے میں مختلف معاہدوں اور تعیناتیوں کی منظوری شامل ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا پرغور کیا جائے گا ۔
ایجنڈے کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان ایئرسروسزمعاہدے کی منظوری کے ساتھ ساتھ سابقہ فاٹا اورگلگت بلتستان کے 4 فیصد کوٹہ کی علیحدگی رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
ایم ڈی پی ایس او ، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ کے ممبر پروڈکشن کنٹرول اور فلیگ افسر کی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ڈیپوٹیشن پربطور ڈائریکٹر جنرل تعیناتی ایجنڈا میں شامل ہے۔
کابینہ کو وزارتوں اورملحقہ اداروں کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پربریفنگ اور اب تک ہونے والے فیصلوں پرعملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی جائے گی،جس کے بعد وفاقی کابینہ ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔