ایل این جی کیس :شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع
فائل فوٹواسلام آباد:احتساب عدالت میں ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع کردی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش کیا گیا،بیرسٹر ظفر اللہ نے بطور وکیل شاہد خاقان عباسی وکالت نامہ جمع کرایا ۔
عدالت نے مفتاح اسماعیل سمیت 3 ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کردیااور13 جنوری کو دلائل طلب کر لیے۔
عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع کردی۔
میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنماءشاہد خاقان عباسی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے حکومت کو ذمہ دار ٹھرایا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ترامیم کے بل میں خامیوں پرحکومت کوجواب دیناچاہیئے،جوخرابیاں پیدا کیں،وہ حکومت نے پیدا کیں،جوبل لایا گیااس میں خامیاں ٹھیک کرنےکی ضرورت ہے،لیگ ن ہربل کودیکھتی ہے،پھرحمایت کرتی ہے،بل شخصیت یاحکومت کے لیے نہیں،ہمیشہ کےلیےبنتےہیں۔
ضمانت کے سوال پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کوئی کیس ہو تو ضمانت کے لیے درخواست دائر کریں۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔