کیمپ جیل لاہور میں نیب کی بیرک میں آتشزدگی واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
فائل فوٹوکیمپ جیل لاہور میں نیب کی بیرک میں آتشزدگی واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے نوٹس لے لیا۔
ذرائع کیمپ جیل لاہور کے مطابق رات گئے نیب کی بیرک میں شارٹ سرکٹ کےباعث اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ سابق سیکرٹری فوادحسن فواد کی بیرک کے باہر لگی۔
مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق ایمرجنسی فون کال کرتے ہوئے سر پر چوٹ لگنے سے معمولی زخمی ہوئے،جیل کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا،ریسکیو ٹیم بلانے کی ضرورت پیش نہ آئی۔
خواجہ سعد رفیق نے سر پر چوٹ لگنے کے واقعہ کا ذکر آج احتساب عدالت کے سامنے بھی کیا۔
مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے واقعے پر تشویشن کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو تحقیقات کا حکم دے دے دیا۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔