خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جنوری تک توسیع

اپ ڈیٹ 06 جنوری 2020 10:46am
فائل فوٹو

لاہور:   احتساب عدالت نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جنوری تک توسیع کردی۔

  احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے روبرو خواجہ سعد رفیق ماتھے پر بینڈج لگائے ہوئے پیش ہوئے۔

خواجہ سعد رفیق نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ رات انکی بیرک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ،اندھیرے کے باعث سر سلاخوں سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئے ۔

 جیل حکام نے خواجہ سعد رفیق کو اسلام آباد قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے لے جانے کی درخواست کی۔

جس پرخواجہ سعد نے شکایت کی کہ جیل حکام روزانہ اجلاس میں انہیں اسلام آباد لےکر جاتے ہیں اور شام کو واپس لے آتے ہیں ہر اجلاس کے موقع پر وہ 8گھنٹوں کا سفر نہیں کرسکتے۔

 عدالت نے مقدمہ کے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کے بیان کی نقول خواجہ برادران کے وکیل کو فراہم کرنے،گواہ کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے اور خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے کی اجازت دے دی۔