'منشیات نوجوان نسل کوتباہ کررہی ہیں'

شائع 06 جنوری 2020 01:54pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم نے زندگی ایپلی کیشن کاافتتاح کردیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ منشیات نوجوان نسل کوتباہ کررہی ہیں۔اسکول اور کالجزمیں منشیات کا استعمال باعث تشویش ہے، بچوں سے زیادتی کے واقعات پرلوگ بات نہیں کرتے۔ بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات معاشرے کےلئے تباہ کن ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نےمنشیات کی روک تھام کےلئے 'زندگی ایپلی کیشن' کاافتتاح کردیا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات معاشرےکےلئےناسورہے۔منشیات کا استعمال نوجوان طبقےکوتباہ کررہا ہے۔اسکولوں اورکالجز میں منشیات کااستعمال بڑامسئلہ ہے۔اساتذہ انسدادمنشیات کےحوالےسےاہم کرداراداکرسکتےہیں۔ پولیس،اساتذہ اوراےاین ایف نےمل کرمنشیات کےخلاف مہم چلانی ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ بچوں سےجنسی زیادتی کےبڑھتےواقعات بھی تباہ کن ہیں۔بچوں سے زیادتی کے واقعات پرلوگ شرم کی وجہ سےبات نہیں کرتے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منشیات کےخلاف ہرسطح پرآگاہی پیداکی جائےگی ۔ بچوں سے زیادتی کی روک تھام، انسداد منشیات شہریوں کی ذمہ داری ہے۔