قائمہ کمیٹی برائےدفاع سےسروسز ایکٹس ترمیمی بل متفقہ طورپرمنظور
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےدفاع نےسروسز ایکٹس ترمیمی بل متفقہ طورپرمنظورکرلیاہے۔ وزیردفاع پرویزخٹک نےکہاکہ پوراپاکستان اورتمام جماعتیں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہیں۔فروغ نسیم کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کےرکن کمیٹی نے ایک ترمیم پیش کرنی چاہی جسکا جواب کمیٹی نے دے دیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس چیئرمین امجد علی خان کی صدارت میں ہوا۔وزیردفاع پرویزخٹک سمیت وزارت دفاع کے حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوسیشن ہوئے۔دوسرے ان کیمرہ سیشن میں آرمی، نیوی، ایئرفورس ایکٹس میں ترامیم کا معاملہ زیربحث لایا گیا، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے تینوں بلوں کے پہلوؤں پربریفنگ دی۔جس کے بعد تینوں بل متفقہ طور پر منظورکرلیے گئے۔
وزیردفاع پرویزخٹک نے متفقہ طورپرمنظوری کی نوید سناتے ہوئے کہاکہ منگل کوقومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
وزیرقانون فروغ نسیم نے اپوزیشن کی ترمیم شامل نہ کرنے کی وجوہات بتائیں۔
حکومتی رکن رمیش کمارنے بتایا کہ آج بھی تمام سیاسی جماعتوں نے بل کومکمل طورپرسپورٹ کیا ہے۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے محمد خان ڈاھا، ریاض پیرزادہ، اعجازالحق، پیپلزپارٹی کی جانب سے عامرمگسی، خورشید جونیجو اورآفتاب شعبان میرانی شریک ہوئے، جبکہ قائمہ کمیٹی میں جے یوآئی ایف کے رکن صلاح الدین ایوبی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔