'آئی ایم ایف پروگرام سے معاشی استحکام کی رفتار بڑھ گئی'

شائع 06 جنوری 2020 02:56pm
فائل فوٹو

معیشت کو متوازن اور پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کی ضرورت ہے۔اسٹیٹ بینک کاکہناہےکہ آئی ایم ایف پروگرام سے معاشی استحکام کی رفتار بڑھ گئی۔تاہم رواں مالی سال چار فیصد ترقی کا ہدف حاصل ہونا مشکل ہے۔

اسٹیٹ بینک نے رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران معاشی کارگزاری پیش کردی۔

رپورٹ کےمطابق حکومت نےمرکزی بینک سےقرضہ لینےسےگریز کیا۔آئی ایم ایف کے پروگرام سے معاشی استحکام کی رفتاربڑھ گئی۔مارکیٹ پر مبنی شرح مبادلہ کا نظام نافذ کیا گیا۔جاری کھاتے کا خسارہ گزشتہ برس کی نصف سطح  سے بھی کم رہ گیا۔

رپورٹ کےمطابق قیمتوں کےاعتبار سےبرآمدمیں کمی حجم کےلحاظ سےاضافہ ہوا۔رواں سال اہم فصلوں کی پیداوارہدف سےکم رہنے کاامکان ہے۔تعمیرات،پیٹرولیم اورگاڑیوں کی صنعتوں کی نمومیں کمی آئی معاشی ترقی کےلئےچار فیصد کاہدف حاصل ہوتا نظر نہیں آتا