گستاخانہ مواد کی روک تھام کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

شائع 06 جنوری 2020 04:07pm

قومی اسمبلی اجلاس میں گستاخانہ مواد کی روک تھام کی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان اعادہ کرتا ہے کہ پیارے نبی اکرم، تمام انبیائے کرام، صحابہ کرام، امہات المومنین اور اہل بیت رضوان اللہ اجمین کی حرمت پرسب کچھ قربان ہے۔

قومی اسمبلی میں گستاخانہ مواد کی روک تھام کی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان اعادہ کرتا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری رسول ہیں۔ پیارے نبی  اکرم ،تمام انبیاء کرام، صحابہ کرام، امہات المومنین کے متعلق گستاخانہ  مواد پر ایوان پرزورالفاظ میں پاکستان میں انٹرنیشنل اورپرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے کسی بھی گستاخانہ مواد کی مذمت کرتا ہے۔ مذکورہ مواد انتہائی گستاخانہ ہیں جن کی وجہ سےمسلمانوں کےجذبات شدید طور پر مجروح ہو رہے ہیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ایسے تمام مواد کی پاکستان بھر میں درآمد، اشاعت اور فروخت پر فوری پابندی عائد کی جائے۔اس ضمن میں اسپیشل (خصوصی) کمیٹی تشکیل دی جائے جو کہ معاملات کی چھان بین کر کے رپورٹ پیش کرے۔