پشاور میں فائن آٹے کی بوری کی قیمت میں 200روپے اضافہ
فائل فوٹوپشاور میں فائن آٹے کی بوری کی قیمت میں 200روپے اضافہ ہوگیا، 85کلو کی بوری 4800روپے تک جاپہنچی۔
پشاور انجمن نانبائیان ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے بتایا کہ انتظامیہ نے ان سے آٹے کی بوری کی قیمت میں کمی لانے کا وعدہ کیا تھا تاہم گزشتہ چند دنوں میں بوری کی قیمت میں مزید 200 روپے اضافہ ہوا اور آٹے کی بوری 4800 تک جاپہنچی۔
نانبائیوں کا کہنا ہے کہ اگر ہڑتال ہوئی تو ایسوسی ایشن سے منسلک 3000 تک نانبائیوں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے۔
نانبائیوں کے مطابق ایک طرف آٹا مہنگا تو دوسری طرف گیس کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔