ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری
فائل فوٹواسلام آباد:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،وادی لیپہ اور وادی نیلم کا زمینی رابطہ 5روز سے منقطع ہے۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ مری، وادی لیپہ، نیلم ،استور، غذر سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
آزاد کشمیر میں برفباری سے وادی لیپہ نیلم کا زمینی رابطہ مقطع ہو چکا ہے، مری میں اب تک ایک فٹ تک برفباری ریکارڈ ہو چکی ہے، مالم جبہ 10، کالام 8، اسکردو 6 اور استور میں چار انچ برف باری ہوئی۔
شمالی علاقوں کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر چکا ہے،اسکردو ، بگروٹ منفی 08 اور مالم جبہ میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا، پنجاب ، سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔