پی ٹی آئی کے ایم پی اے سبطین خان نے صوبائی وزارت کا حلف اٹھا لیا

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2020 10:24am
فائل فوٹو

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سبطین خان نے صوبائی وزارت کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سبطین خان کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے تقریب میں شرکت کی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سبطین خان سے صوبائی وزارت کا حلف لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر چوہدری محمد سرور، صوبائی وزرا اور دیگر اعلیٰ افسران نے سبطین خان کو صوبائی وزارت کے منصب کا حلف اٹھانے پرمبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر سبطین خان منجھے ہوئے پارلیمنٹیرین ہیں، وہ اپنے فرائض محنت اور پارٹی پالیسی کے مطابق سرانجام دیں گے۔