حکومت اوراتحادیوں کی سروسزایکٹس میں ترامیم بلزکی متفقہ منظوری

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2020 10:24am
فائل فوٹو

اسلام آباد:حکومت اور اتحادیوں نے سروسزایکٹس میں ترامیم بلزکی متفقہ منظوری دے دی،بلز کی منظوری کے لیے وزیراعظم  پرامید ہیں کہا کہ یہ قومی مفاد کی اہم قانون سازی ہےاپوزیشن مثبت کردارادا کرے گی۔

بڑے فیصلے کے لیے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا بڑا اجلاس ہوا ، کمیٹی روم نمبر 2میں ہونے والےاجلاس کی صدرات وزیراعظم عمران خان نے کی ۔

 اجلاس میں وفاقی وزراء، تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی وسینیٹ نے شرکت کی۔

وزیرقانون فروغ نسیم نے آرمی ،ایئرفورس اورنیوی ایکٹس میں ترامیم پربریفنگ دی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ قومی مفاد کی اہم قانون سازی ہے،امید ہے اپوزیشن مثبت کردارادا کرے گی۔

 پارلیمانی پارٹی نے سروسزایکٹس میں ترامیم بلزکی متفقہ منظوری دے دی ۔

وزیردفاع  پرویز خٹک وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر میں پہنچے جہاں انہوں نے پیپلزپارٹی اراکین سےملاقات کی۔

 ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی نے ترمیمی بلزاتفاق رائے سے پاس کروانے میں مدد کی یقین دہانی کروائی۔