خیبرپختونخوا میں اسکولز کی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2020 10:23am
فائل فوٹو

پشاور:پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی اسکولز کی موسم سرما کی تعطیلات میں 12جنوری تک توسیع کر دی۔

 محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے محکمہ تعلیم کو 12 جنوری تک تعطیلات میں توسیع کی ہدایت کردی۔

چھٹیوں میں اضافہ خیبر پختونخوا میں سردی کی لہر میں شدت کے اضافے کی وجہ سے کیا گیا،تعطیلات میں توسیع کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا،جس کے مطابق تمام اسکولز 13جنوری 2020 بروز پیر کو کھولے جائیں گے۔