آئین کے تحت آرمی چیف کو لگانا اور ہٹانا وزیراعظم کا اختیار ہے،فواد چوہدری

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2020 11:20am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کے تحت آرمی چیف کو لگانا اور ہٹانا وزیراعظم کا اختیار ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ آرٹیکل 243کے برعکس ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 73کے آئین میں وزیراعظم کو آرمی چیف کی مدت ملازمت کا اختیار دیا گیا تھا،سپریم کورٹ کافیصلہ آرٹیکل 243کےبرعکس ہے ،آرٹیکل243کےتحت وزیراعظم آرمی چیف لگااورہٹاسکتےہیں۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ  بل آج سینیٹ میں جائے گا اور کل صدر کے دستخط کے بعد قانون بن جائے گا، پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا،پیپلزپارٹی نے بھی سفارشات واپس لے لی تھیں۔

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی نے کہاکہ نیب آرڈیننس اور الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی سمیت مختلف معاملات پر اپوزیشن سے بات چیت جاری ہے۔