میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ،2پائلٹ شہید

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2020 11:20am
فائل فوٹو

میانوالی: میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،حادثے میں پاک فضائیہ کے طیارے کے دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا FT-7 طیارہ  معمول کی تربیتی پرواز پر تھا  کہ فنی خرابی کے باعث میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ۔

حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عباد الرحمان شہید ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز نے   اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے ،جس میں طیارہ گرنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔