اثاثہ جات کیس:نیب نے رانا ثناءاللہ کی اہلیہ ،بیٹی اور داماد کو بھی شامل تفتیش کرلیا

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2020 10:21am
فائل فوٹو

لاہور:نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تحقیقات کے لیے سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے بعد انکی اہلیہ، بیٹی اور داماد کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔

 نیب لاہور نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات  کی تفتیش میں دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ان کی اہلیہ نبیلہ ثناءاللہ، بیٹی اقرا ثنا اور داماد شہریار خان کو شامل تفتیش کر لیا ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 جنوری کو رانا ثناءاللہ کی جانب سے اثاثہ جات فارم جمع ہونے کے بعد ان کی فیملی کے اراکین کو بھی فارم جاری کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ کے بنفشری ان کے داماد اور بیٹی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا شہریار کے بنک اکاونٹس، انکم ٹیکس گوشواروں اور بزنس کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے مختلف اداروں کو خطوط بھی لکھ دئیے گئے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کو اثاثہ جات فارم میں والدہ، بیوی، بیٹی، داماد اور بھائیوں کے ساتھ مشترکہ جائیداد اور شیئرز کی تفصیلات درج کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔