قومی اسمبلی سے منظورکردہ مسلح افواج سے متعلق ترمیمی بلز سینٹ میں بھی پیش
فائل فوٹواسلام آباد:قومی اسمبلی سے منظورکردہ مسلح افواج سے متعلق ترمیمی بلز سینٹ میں بھی پیش کردیے گئے،چیئرمین سینٹ نے بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیے۔
سینیٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا،قومی اسمبلی سے منظورکردہ مسلح افواج سے متعلق ترمیمی بلز سینٹ میں پیش کیے گے۔
وزیر دفاع پرویز خٹک کی عدم حاضری کے باعث وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے سینیٹ اجلاس میں ترمیمی بلز کی تحریک پیش کی۔
بعد ازاں وزیر پارلیمانی امور نے باری باری آرمی ایکٹ ، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترمیم کے بلز پیش کیے۔
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے تینوں بلز متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیے۔
جے یو آئی ف، پی کے میپ، جماعت اسلامی اور نیشنل پارٹی نے بلز کی مخالفت کی۔
سینیٹ اجلاس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خلاف کیس سے متعلق سینیٹ قائمہ کمیٹی خارجہ رپورٹ پیش نہ کرسکی۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید نے رپورٹ کےلیے مزید 60 روز مانگ لئے۔
ایوان نے قائمہ کمیٹی خارجہ کو رپورٹ تیار کرنے کےلیے مزید 60 روز دے دئیے، بعد ازاں اجلاس بدھ کی سہ پہر 3بجے تک ملتوی کردیا گیا۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔