آرمی چیف کا فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار
فائل فوٹوآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فخرالدین جی ابراہیم کےانتقال پرافسوس کا اظہارکیا۔
آرمی چیف کاکہنا تھاکہ اللہ مرحوم کے درجات بلند اور خاندان کو صبروہمت عطافرمائے۔
واضح رہے پاکستان کےمعروف قانون دان اورسابق چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم انتقال آج کر گئے ہیں۔فخرالدین جی ابراہیم 91 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے، وہ ملک کے کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔
فخرالدین جی ابراہیم کون تھے؟
فخر الدین جی ابراہیم فخرو بھائی کے نام سے جانے جاتے تھے، نامور قانون دان اور گورنر سندھ بھی رہ چکے ہیں۔
فخر الدین جی ابراہیم سپریم کورٹ کے جج رہے، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے جبکہ اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
وہ 1981 میں سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج رہے، 14 جولائی 2012 کوالیکشن کمیشن پاکستان کے سربراہ مقرر ہوئے اور پاکستان کے عام انتخابات 2013 ان ہی کی سربراہی میں ہوئے۔
COAS expresses grief on demise of Fakhruddin G. Ebrahim.
“May Allah bless the departed soul and gives strength to the bereaved family, Aamen”, COAS.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 7, 2020











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔