بدترین مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان
فائل فوٹوگزشتہ روز کی بدترین مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 904 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حکومت کی جانب سے امریکا ایران کشیدگی میں غیرجانبدار رہنےکےاعلان کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا اور خام تیل سستا ہوگیا،عالمی بازار حصص میں بھی بہتری آگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا ہنڈریڈ انڈیکس گزشتہ روز بدترین مندی کے بعد مثبت زون میں آگیا۔
سارادن انڈیکس پازیٹیوزون میں مووکرنےکےبعد608پوائنٹس اضافےسے 41ہزار904پوائنٹس پربند ہوا۔
مارکیٹ میں 365کمپنیوں کے20کروڑ66لاکھ شیئرز میں کاروبار کیاگیا جن کی مالیت نو ارب12کروڑ روپے رہی۔
مقبول ترین











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔