شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ پر چھاپہ،ریکارڈ تحویل میں لےلیا گیا
محکمہ اینٹی کرپشن نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں سی سی ٹی وی منصوبے کے فنڈز و بجٹ میں خوردبرد و ناجائز استعمال پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کو باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ لاڑکانہ ڈویژن عابد شیخ کے احکامات پر سی او لاڑکانہ انسپکٹر امان اللہ راجپر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ لاڑکانہ نے سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ ون لاڑکانہ گرمک داس جہانی کی سربراہی میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سال2017،2018 اور سال 2019 ،2018 کا متعلقہ ریکارڈ اور اہم دستاویزات کو تحویل میں لے لیا ہے۔
اس ضمن میں عبوری رپورٹ ایک دن میں جمع کرا دی جائے گی جبکہ یونیورسٹی کے انتظامی سربراہ اور افسران سے بیانات قلم بند کرنے کے بعد تحقیقات کے دائرہ کار کو بڑھانے کا عندیہ دیا گیا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔