ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق صوبائی پالیسی مرتب کرنے کی منظوری

اپ ڈیٹ 08 جنوری 2020 08:26am
فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق صوبائی پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں پنجاب انوائرنمینٹل پروٹیکشن کونسل کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق پالیسی تشکیل دینے اور ماحول کی صورتحال سے متعلق جامع رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ماحولیاتی انڈومنٹ فنڈ قائم اور ائیر کوالٹی انڈکس کے معیار کے تعین کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا،ماحولیات حساس معاملہ ہے،غفلت یا کوتاہی قطعاً برداشت نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایئر کوالٹی انڈکس کے تعین کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔

عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ پنجاب انوائرنمینٹل پروٹیکشن کونسل کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا۔

 اجلاس میں ماحولیات کے ماہرین، سائنسدانوں اور متعلقہ سرکاری محکموں کے سربراہان نے سفارشات اور تجاویز بھی پیش کیں۔