کراچی  میں ٹریفک حادثہ،2خواتین سمت 3افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 08 جنوری 2020 10:38am
فائل فوٹو

کراچی میں نادرن بائی پاس مواچہ موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2خواتین سمت 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔

کراچی میں نادرن بائی پاس مواچہ موڑ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں  3افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع  ملتے ہیں ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ٹریفک حادثے میں میں جاں بحق ہونے والوں میں 2خواتین بھی شامل ہیں، جن کی شناخت عبدالحفیظ، زینب  اور الفت کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز مسافر کوچ  کے بے قابو ہوکر موٹرسائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا، واقعے میں مسافر کوچ کا ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے کوچ کو تحویل میں لے کر واقعے میں ملوث ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی۔