خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ 08 جنوری 2020 10:15am
فائل فوٹو

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش اور  پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

 اسکردو، بگروٹ منفی 8،  مالم جبہ ، پارا چنار منفی 7،  استور منفی 6، کالام منفی5 اور مری میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 سب سے زیادہ برف کالام میں 20 انج پڑی،مالم جبہ 14،  زیارت، مری 13، اسکردو 6 اور استور میں 4 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سب سے زیادہ بارش تربت میں 30 ملی  میٹر ریکارڈ کی گئی۔۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں مزید بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری  کا امکان ظاہر کیا ہے۔