گریڈ 17تا21 کے افسران غریبوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے میں ملوث
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھا کر غریبوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے سرکاری ملازمین کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔
بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھاکرغریبوں کےحق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی فہرست میں 17 سے 21گریڈ کے افسران بھی شامل ہیں۔گریڈ 20 کے 59 اور گریڈ 21 کے تین مگرمچھوں نے بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ حاصل کیا۔
ثانیہ نشتر کہتی ہیں 2540 افراد کو پروگرام کی لسٹ سے نکالا گیا ہے۔ان لوگوں کی فہرست متعلقہ محکموں کواس لئے دی گئی تاکہ ان کے خلاف ایکشن ہو۔
دستاویز کے مطابق افسران اپنی بیویوں کےنام پرپیسےوصول کرتےرہے۔بلوچستان میں سب سےزیادہ 741 سرکاری افسران 'مستفید' ہوئے۔
سندھ میں گریڈ18کے342 افسران نے بی آئی ایس پی سےفائدہ اٹھایا۔پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں گریڈ 21 کے 3 افسران شامل ہیں۔
ملک بھرسےگریڈ20کے59افسران سہہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 6 افسران نے بھی اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔
گریڈ17کے ایک ہزار 240 افسران نے فائدہ اٹھایا جبکہ لسٹ سےنکالےگئےگریڈ 19 کےافسران کی تعداد 429 ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔