ایران امریکا کشیدگی: وزیر اعظم کی وزیر خارجہ اور آرمی چیف کو اہم ہدایات

شائع 08 جنوری 2020 03:03pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودیہ عرب اور امریکا جاکر ان کے وزرائے خارجہ سے ملنے جبکہ آرمی چیف کو متعلقہ عسکری قائدین سے رابطہ قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم کا ٹوئٹرپیغام میں کہناتھا 'میں نے ہدایات دی ہیں کہ وزیرخارجہ ایران، سعودی عرب اور امریکہ جا کران ممالک کےوزرائے خارجہ سے ملیں جبکہ آرمی چیف متعلقہ عسکری قائدین سے روابط قائم کریں اور واضح پیغام دیاجائےکہ پاکستان امن کےلئےاپنا کردار ادا کرنے کو تو تیار ہے مگر وہ دوبارہ کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بن سکتا۔