الیکشن کمیشن نے متنازعہ بیان پر فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کردیا
فائل فوٹواسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متنازعہ بیان پر وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کرتے ہوئے ۔
قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر)الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز بیان کے معاملے پر سماعت کی۔
درخواست گزار خالد محمود الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ کیس کے حوالے سے تمام شواہد الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے ہیں،فردوس عاشق اعوان نے دانستہ بیان دیا۔
قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے 2013سے سیاسی لیڈرز نے اداروں کے خلاف جو کچھ کہا سب کو پتہ ہے، اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔
الیکشن کمیشن نے متنازعہ بیان پر وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان سے متنازعہ بیان پر جواب طلب کرتےہوئے کیس کی سماعت 3فردوری تک ملتوی کردی۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔