جج ویڈیو اسکینڈل کیس انسداددہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا حکم
فائل فوٹواسلام آباد:سائبرکرائم کورٹ نے جج ویڈیو اسکینڈل کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
سائبرکرائم کورٹ میں جج ویڈیواسکینڈل کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نےمحفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ایف آئی اے کی جج ویڈیو اسکینڈل انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی استدعا منظور کرلی۔
سائبر کرائم کورٹ نے جج ویڈیواسکینڈل کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنےکاحکم دے دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملزموں کی بریت کی درخواست پر فیصلہ بھی انسداد دہشت گردی عدالت ہی کرے گی ۔
جج محمد بشیر نے کہاکہ انسدادہشت گردی عدالت فیصلہ کرے کہ کیس سننا ہے یا واپس سائبر کرائم عدالت کوبھیجناہے۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔