خیبرپختونخوامیں سردی برقرار،کالام میں درجہ حرارت منفی 15ڈگری تک جاگرا
فائل فوٹوپشاور:خیبرپختونخوا میں خشک سردی کا راج برقرار ہے،کالام میں درجہ حرارت منفی 15ڈگری سینٹی گریڈ تک جاگرا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کو کوئی امکان نہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان نہیں تاہم آئندہ24گھنٹوں میں خشک سردی برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کالام میں کئی سال بعد ایک بار پھر سردی کی شدت میں ریکارڈ توڑا اضافہ ہوا ہے اورکم ازکم درجہ حرارت منفی 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
مالم جبہ اور اپر دیردرجہ حرارت منفی 6،چترال میں منفی 1اور پاراچنار میں منفی 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔