اشتعال انگیز تقاریر: ایم کیو ایم رہنماؤں پر فرد جرم عائد
فائل فوٹوانسداد دہشتگرد عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے دو مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔
ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف 27 مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی سماعت کے موقع پر ملزمان میں فاروق ستار،عامر خان،خواجہ اظہار الحسن،مئیر کراچی وسیم اختر محمد جاویدپیش ہوئے۔
عدالت نے دومقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد جس پر کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تاہم عدالت نے آئندہ سماعت گواہوں کو طلب کر لیا۔ملزمان پر دو مقدمات تھانہ ملیر سٹی اور بریگیڈ میں مقدمات درج ہیں۔
اشتعال انگیزی کے دیگر مقدمات میں استغاثہ کی جانب سے گواہ انسپکٹر ازاد خان کا بیان قلمبند کیا گیا جس کے بعد عدالت اشتعال انگیز تقاریر کے 27 مقدمات کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی ۔
سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی فاروق ستار،خواجہ اظہار،مئیر کراچی،روف صدیقی،قمر منصور،ریحان ہاشمی،حنید لاکھانی، محفوظ یار خان،امجد اللہ و دیگر ملزمان کیس میں نامزد ہیں۔
ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف عزیز آباد،سچل،بریگیڈ و دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔