کراچی میں سردی کی لہر برقرار،آج  ہلکی بارش کا امکان

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2020 10:19am
فائل فوٹو

کراچی :شہرقائد میں سردی کی لہر برقرارہے، صبح سے ہی شہر پر تیز یخ بستہ ہواوں کے ڈیرے ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے  ، شہر میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 آسمان پر بادلوں کے ڈیرے اور تیز ہوا کا راج ہے،کراچی کا موسم  رات گئے اور صبح سویرے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں  سے پھر سرد ہوگیا ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت  14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے  سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے آج شہر  ہلکی بارش کا امکان ہے ، شہر میں شمال مشرق سے 35کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی شدت  مزید بڑھے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔