ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.7 ریکارڈ

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2020 11:11am
فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے  محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ ایبٹ آباد،باجوڑ،مانسہرہ ،مالاکنڈ ڈویژن، ڈیرہ اسماعیل خان،جھنگ اور چترال ،پشاور،لاہور، فیصل آباد،چنیوٹ،آزادکشمیر،سوات،نوشہرہ،میانوالی،کوٹلی،ڈی جی خان،اوکاڑہ اورقصورمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز شمالی علاقہ جات تھا،زلزلے کا مرکز چلاس سے 57 کلو میٹر دور تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی15 کلو میٹر تھی۔