وزیراعلیٰ پنجاب کی نمبرداری نظام کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کی منظوری

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2020 11:11am
فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نمبرداری نظام کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نمبرداری نظام کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ نظام کو متحر ک کرکے نمبردار کو اہم حکومتی اقدامات میں پارٹنر بنایاجائے گا،نمبردار ی نظام کو فعال بناکر سرکاری واجبات کی وصولی کوتیز کیاجائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان بارے  رپورٹ بھی نمبرداری نظام  کی ذمہ دار ی ہوگی،کلکٹر ضلع کی جانب سے دیئے جانے والے احکامات کی تعمیل بھی  نمبرداروں کی ذمہ داری ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نمبردار تکمیل ریکارڈ بابت سرکاری وصولیوں کوبھی  دیکھیں گے،45 ہزار کے قریب نمبرداروں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی جبکہ چودہ  کے قریب اہم ذمہ داریاں نمبردار ی نظام کے تحت سرانجام دی جائیں گی۔